نئی نسل جس نے آگے چل کر ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنا ہے کو علم کے نور سے روشناس کرایا جائے، یوسف ناز

0

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کے سینئر بزرگ صحافی یوسف ناز سابق صدرڈویژنل یونین آف جر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن نے کہا ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے غریب گھرانوں اور کم تنخواہ پانے والوں کے بچوں کی مدد اور علم و تدریس کا شوق پیدا کرنے کے لیے والدین اور اساتذہ کے مابین میل جول اتحاد و اتفاق سے طلبا کو تعلیم کی طرف متوجہ کرکے ماحول کو شفاف بنایا جا سکتا ہے۔

سینئر صحافی یوسف ناز آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے شاندار نتائج پر منعقد ہونے ہونے والی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل جس نے آگے چل کر ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنا ہے کو علم کے نور سے روشناس کرایا جائے معصوم طلبا کی حوصلہ افزائی کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے شاندار اور بے مثال نتائج ہیڈ ماسٹر محمد اکرم اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ اور سو فیصد رزلٹ ان کی اعلیٰ تعلیم اور انتظامی صلاحتوں اور محنت کا نتیجہ ہے، ہائی سکول کھیوڑہ کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ غیر جانبدار شریف النفس ماہر تعلیم ہیں اور تعلیمی ادارہ میں نہایت جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر آٹھویں جماعت کے محمد اسما عیل اول، محمد شہروز خان دوم،اور جنید احمد سوم پوزیش حاصل کر نے پر انعامات سے بھی نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.