دینہاہم خبریں

ضلع جہلم کے پسماندہ علاقوں میں مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔چوہدری ندیم خادم

دینہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 66 سے امیدوار چوہدری ندیم خادم کی گھگڑ خوردمیں دبنگ انٹری،چوہدری ظفر اقبال سابقہ کونسلر کے گھر آمد،چوہدری ظفر اقبال کا برادری سمیت اہلیان گھگڑ خورد کا چوہدری ندیم خادم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 66کے امیدوار چوہدری ندیم خادم نے گھگڑ خورد میں دبنگ انٹری کی۔چوہدری ندیم خادم گھگڑ خورد کے سابقہ کونسلر چوہدری ظفر اقبال کے گھر پر آمد ہوئی اس موقعہ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

چوہدری ظفر اقبال کے گھر کارنر میٹنگ تھی جس نے جلسہ کی شکل اختیار کر لی،اہلیان علاقہ کی بھرپور شرکت۔کارنر میٹنگ میں چوہدری ظفر سابقہ کونسلر کے علاوہ معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،اس کارنر میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں مہر اویس اسلم،چوہدری صوفی پرویزنے خصوصی طور پر شرکت کی۔اہلیان علاقہ نے چوہدری ظفر اقبال کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے چوہدری ندیم خادم کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پر چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے لیکن انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب 25جولائی کو مسلم لیگ ن کی پاکستان بھر میں فتح ہوگی اور یہ اندھیروں کے بادل جھٹ جائیں گے۔ہمیں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف پر فخر ہے اور اس مشکل کی گھڑی میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

چوہدری ندیم خادم نے اہلیان گھگڑ خورد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ میری اولین کوشش ہو گی کہ کامیابی کہ بعد ضلع جہلم کے پسماندہ علاقوں میں مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کروں۔ضلع جہلم میں تعلیم کے نظام میں بہتری لائیں گے اور دور دراز علاقوں میں ہایئر ایجوکیشن کے لیے سکول اور کالجوں کی تعمیر کی جائی گی۔دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان دور کرنے کے لیے ان کے نزدیک ہسپتالوں کے جال بچھا دیں گے۔ہم خاندانی مسلم لیگی ہیں اور انشاء اللہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button