جہلم

خطہ پوٹھوہار کے لوگوں کو حقوق دلانا ہمارا مشن ہے۔ ارشد سلہری

جہلم: خطہ پوٹھوہار کے لوگوں کو حقوق دلانا ہمارا مشن ہے، خطہ پوٹھوہار کے باسیوں کو ان کے جائز حقو ق دلانے اور روز مرہ کے معاملات میں آسانی فراہم کرنے کیلئے صوبہ پوٹھوہار کا قیام وقت کی ضرورت بن چکا ہے اور اس سلسلہ میں آگاہی مہم کے دوران آج ہم جہلم شہر پہنچے ہیں۔

یہ بات تحریک صوبہ پوٹھوہار کے چیف آرگنائزر ارشد سلہری نے اکرم شہید پارک کے باہر کیمپ میں میڈیا نمائندگان اصغر مرزا اور کامران اصغر چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک صوبہ پوٹھوہار کے مطالبات میں راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک کو الگ صوبہ بنانا، ہر تحصیل میں کم از کم 100بستروں کا جدید ہسپتال بنانا ، نیا خاندان ، نیا مکان منصوبے کے تحت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی اور صوبہ پوٹھوہار میں نئے اضلاع کا قیام شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اس تحریک کے قائد راجہ اعجاز ہیں پوٹھوہارخطہ قدرتی وسائل اور معدنیات سے بھر پور لیکن مسائل کا شکار ہے ہمارے وسائل لوٹے جارہے ہیں اور حکمرانوں کے حلقوں میں بے دردی سے استعمال کئے جارہے ہیں ۔صوبہ پوٹھوہار کے قیام سے یہاں کے باسیوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور ان کی صوبائی بادشاہت سے نجات ملے گی اس تحریک میں تمام شہریوں کو شمولیت کی دعوت دینے کیلئے یہ کیمپ لگایا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button