پی ٹی سی ایل الوداع ، پڑی درویزہ میں آخری گھریلو نمبر بھی گزشتہ چھ ماہ سے غیر موثر

0

پری درویزہ: پی ٹی سی ایل الوداع ، آخری گھریلو نمبر بھی گزشتہ چھ ماہ سے غیر موثر۔ فائبر آپٹک کیبل صرف تین کلو میٹر دور سے گزر رہی ہے لیکن لینڈ لائن کی عام سہولت بھی چھین لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پڑی درویزہ میں شروع میں 100گھریلو ٹیلی فون کنکشن دیے گئے جو محکمہ کی عدم توجہی اور موبائل مافیا کی وجہ سے آہستہ آہستہ کم ہو تے گئے ۔

وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بذریعہ تحریری درخواست اورمیڈیا کی خبروں اور اخباری مراسلات کے ذریعے حکا م بالا سے مطالبہ کیا گیا کہ پڑی درویزہ میں فائبرآپٹک کیبل کی سہولت دی جائے کیونکہ انٹر نیٹ سروس کے حوالے سے صارفین کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

سوہاو ہ چکوال روڈ پر چکوڑہ سے ملہال مغلاں تک فائبر آپٹک کیبل بچھا ئی گئی لیکن صرف تین کلو میٹر کے فاصلے پر یہ سہولت فراہم نہ کی گئی بلکہ یہاں سے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن ٹیلی فون کی سہولت ہی چھین لی گئی ۔ایک آخری نمبر مقامی صحافی کے زیر استعمال تھا وہ بھی چھ ماہ قبل ہی بند کر دیا گیا ۔

پڑی درویزہ اور گردونواح سے صارفین نے چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ بیان بالا صورت حال کو نوٹس لیتے ہوئے پڑی درویزہ میں فائبر آپٹک کیبل کی سہولت کے ساتھ لینڈ لائن کی سہولت بحال کی جائے تا کہ تیز ترین انٹر نیٹ سروس سے صارفین استفادہ کر سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.