پنڈدادنخاناہم خبریں

لِلہ تا جہلم روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، لِلہ روڈ پر نمک سے لوڈ ٹرک الٹ گیا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

پنڈدادنخان: لِلہ تا جہلم روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات روز کا معمول بن گئے، لِلہ روڈ پر نمک سے لوڈ ٹرک الٹ گیا، ٹریفک کی روا نی شدید متاثر، لِلہ خوشاب روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، منتخب نمائندوں کے تعمیر کے دعوے صرف دعوے، حادثات کے ساتھ ساتھ عوام کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان تا لِلہ انٹرچینج روڈ اور پنڈدادنخان تا جہلم روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گزشتہ دورہ پنڈدادنخان سے قبل لِلہ تا پنڈدادنخان روڈ پر برائے نام پیچ ورک کا کام تو کیا گیا جو چند دن بعد ہی اپنی اصلی حالت میں آگیا، روڈ کی خستہ حالی کے باعث جگہ جگہ گڑھے اور شگاف پڑ چکے ہیں اور حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔

جمعرات کے روزلِلہ خوشاب روڈ پر ڈھوک وینس کے قریب نمک سے لوڈ ٹرک الٹ گیا، ٹرک الٹنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور کئی گھنٹے تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، پنڈدادنخان تا جہلم اور لِلہ خوشاب روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے موٹر وے للِہ انٹر چینج سے 20 کلو میٹر کا سفر دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گزشتہ دورہ پنڈدادنخان پر عوام نے تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے لِلہ تاجہلم روڈ کی تعمیر سمیت ترقیاتی پراجیکٹس کی کافی اُمید لگا رکھی تھی۔ سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button