عدالتی حکم پر پولیس کو نئی ہدایات جاری، مقدمہ درج ہوتے ہی پولیس کو اندھا دھند گرفتاریوں سے روک دیا گیا

0

دینہ: ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں عدالتی حکم پر پولیس کو نئی ہدایات جاری، مقدمہ درج ہوتے ہی پولیس کو اندھا دھند گرفتاریوں سے روک دیا گیا، ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پہلے تفتیش اور پھر گرفتاری کی جائے، قابل ضمانت مقدمات میں دوران تفتیش شواہد نہ ملنے پر الزام علیہہ کو ایس ایچ او ضمانت دے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر میں عدالتوں پربوجھ کم کرنے کیلئے آئی جی پنجاب پولیس نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ ایسے مقدمات جن کی ضمانت عدالت کے بجائے ایس ایچ اوبھی لے سکتاہے۔

پولیس افسران فوری میٹنگ کرکے افسران اوراہلکاروں کومراسلہ کے متعلق آگاہی دیں، ایس ایچ اوز496/497ضابطہ فوجداری1898کے تحت اختیارات استعمال کرسکتا ہے۔

پنجاب پولیس عدالت عظمیٰ کے حکم کے بعدآئی جی کاسٹینڈنگ آرڈرنمبر3/2019پرعملدرآمدکرنے کاحکم جاری کر دیا گیاہے ،مراسلے کی کاپی آرپی اوز،ڈی پی اوزاورتمام شعبہ تفتیش کے افسران کوارسال کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.