
سوہاوہ: مسلم لیگی امیدواروں کی گھر گھر الیکشن مہم جاری، دھڑوں کی سیاست کرنے والے افراد کی جوک در جوک حمایت جاری ، سابق ایم پی اے سمیت دیگر افراد نے کھڑکی توڑ جلسے کر کے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) ے نامزد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی نے گھر گھر گلی گلی الیکشن مہم تیز کر دی مختلف دھڑوں ، برادریوں اور کونسلرز کی جانب سے حمایت کے اعلان سے مخالف امیدواروں کی نیندیں اڑا دیں۔
سابق ایم پی اے سوہاوہ راجہ اویس خالد ، شیخ ندیم ، چوہدری اعجاز ، چوہدری بابر رحمان و دیگر نے جوک در جوک مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدواروں کے کھڑکی توڑ جلسے کر کے مخالفین کی نیندیں اڑادیں جبکہ سیاسی پنڈتوں نے ضلع جہلم کے الیکشن کو انیس بیس کا مقابلہ قرار دے دیا ۔