کھیوڑہ سول ہسپتال میں دو نئے ڈاکٹرز نے چارج سنبھال لیا

0

کھیوڑہ: سول ہسپتال کھیوڑہ میں دو نئے ڈاکٹرز نے چارج سنبھال لیا ،حسن اتفاق دو نوں ڈاکٹرز کا نام محسن ہے ،اہلیان شہر کا فواد چوہدری سمیت صحافیوں کو خراج تحسین۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کھیوڑہ کے رہنما ملک عبید انوار نے کہا کہ عرصہ دراز سے قدیم سیاحتی اور معدنی شہر کھیوڑہ میں موجود سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا تھا آبادی اورصنعتی شہر ہونے کیوجہ سے مریضوں سمیت مختلف نوعیت کے حادثات میں اس ہسپتال میں آنے والوں ایک بڑی تعداد ہے جس کے لئے یہاں موجود میڈیکل سٹاف کم تھا اس کے باوجو د موجود عملے نے اپنی خدمات انتہائی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی صحافیوں نے اس بنیادی مسئلے کو انتہائی خوش اسلوبی سے اعلی حکام تک پہنچا رکھا تھا ،وفاقی وزیر چوہدری فواد نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ضلع بھر میں ڈاکٹر ز کی کمی پورا کرنے لئے تمام ہسپتالوں میں نئے ڈاکٹرزکی تقرری کا کام مکمل کیااس ضمن میں کھیوڑہ ہسپتال میں دو نئے ڈاکٹر ز نے چارج لیتے ہوئے کام شروع کر دیا ہے، ڈاکٹرسید محسن نے خدمات شروع جبکہ ڈاکٹرمحسن ندیم آمدہ سوموار سے ڈیوٹی پر ہونگے اسطر ح اب شام کے اوقات میں بھی ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی ہوگی جبکہ ایک ڈینٹل ڈاکٹر پہلے ہی جوائن کر چکی ہیں۔

ملک عبید انوارمزید کہا کہ ہم اہلیان شہر جہاں وفاقی وزیر کے مشکور ہیں اپنے علاقے کے مخلص صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو عوامی مسائل کو ایوان بالاتک پہنچاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.