پنڈدادنخان جہلم روڈ پر ون ویلنگ کرتے نوجوان کار سے ٹکرا گئے، 3 نوجوان شدید زخمی

0

جلالپورشریف: پنڈدادنخان جہلم روڈ پر ون ویلنگ کرتے نوجوان کار سے ٹکرا گئے، حادثہ کے نتیجہ میں تین موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو آر ایچ سی جلاپورشریف پہنچایا، تمام زخمی افراد کا تعلق پنڈدادنخان کے علاقے کوٹلی پیراں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جہلم روڈ پر جلاپورشریف بس سٹاپ کے قریب بدوں نمبری موٹر سائیکل ھنڈا 125 پر ون ویلنگ کرتے نوجوان کار نمبریRV999 سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو آر ایچ سی جلاپورشریف پہنچایا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد دو شدید زخمیوں راجہ محسن،سخاوت علی سکنائے کوٹلی پیراں پننوال کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا۔

موٹر سائیکل پر تین نوجوان سوار تھے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق راجہ محسن نامی نوجوان موٹرسائیکل چلانے کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ کر رہا تھا تاہم پولیس تھانہ جلاپورشریف نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.