جہلم

تحصیل روڈ جہلم کے تاجروں نے صدر اور جنرل سیکرٹری کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا

جہلم: تحصیل روڈ کے تاجروں نے صدر اور جنرل سیکرٹری کو بلامقابلہ منتخب کر لیا، نو منتخب عہدیداروں کو تاجروں کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم تحصیل روڈ کے تاجروں نے گزشتہ روز اتفاق رائے سے راجہ محمد اکرم کو صدر جبکہ چوہدری محمد آصف کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔

اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہلم تحصیل روڈ کے تاجر مہر محمد افضل نے بتایا کہ تحصیل روڈ کے تاجر پچھلے کئی سالوں سے قیادت نہ ہونے کیوجہ سے مسائل سے دوچار تھے۔

تحصیل روڈ کے تاجروں نے باہمی مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے جہلم کے مشہور معروف تاجر راجہ محمد اکرم کو صدر جبکہ چوہدری محمد آصف کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیاہے ، تاجروں نے نو منتخب عہدیداروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button