دینہ

کورو نا کے خلاف جنگ قوت ا یمانی اور اللہ پاک کو خوشنودی حاصل کرکے ہی جیتی جا سکتی ہے۔ میاں لیاقت علی

دینہ: قو م ر ب العزت سے معافی ما نگے اور توبہ استغفار کر ے ، کورو نا کے خلا ف جنگ قوت ا یما نی اور اللہ پاک کو خوشنودی حاصل کرکے ہی جیتی جا سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں مقیم پاکستان نژاد معروف سماجی شخصیت میاں لیاقت علی نے بذریعہ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قو م اللہ ر ب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی ما نگے اور توبہ استغفار کر ے۔کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیاء بھر کیلئے کڑا امتحان ہے ، حکومتیں عوام کو کورونا وائرس جیسی وباء سے بچانے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی غیور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کریں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کا ایک ہی جذبہ ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک ، شہر، محلے اور گھروں کے افرادکو اس وباء سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قدرت کی طرف سے آزمائش ہے ہمیں رب کریم سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔ یہ وقت دعا ؤں کا ہے پوری قوم اللہ کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ استغفار کی کثرت کریں اور قرآن پاک کی تلاوت , پنجگانہ نماز کا اہتمام کریں،اسلام طہارت و پاکیزگی کا حکم دیتا ہے عوام و خواص دعاؤں کی پابندی کریں انشااللہ ،اللہ کریم اس عمومی عذاب سے نجات عطا فرمائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حکومت اورمحکمہ صحت کی جانب سے بتائی جانیوالی احتیاطی تدابیر کو اختیارکریں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیاء بھر کے لئے یہ ایک کڑاامتحان ہے جس سے نکلنے کیلئے ہرفرد کو جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button