جہلماہم خبریں

حکومت عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی تمام سہولیات فراہم کرے، بلال اظہر کیانی

جہلم: موجودہ حکومت عوام کو اپنے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی تمام سہولیات فراہم کرے،جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ساتھ ساتھ بی ایچ یوز،آر ایچ سی میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ماہر امراض ڈاکٹربھی تعینات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات میسر ہوسکیں۔

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما بلال اظہر کیانی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سابقہ پنجاب حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کر کے اسے جدید ترین سہولیات سے مکمل کیا ہے جبکہ اس علاقہ میں اگر کوئی حادثہ یا لڑائی جھگڑا ہوتا ہے تو اس میں زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو میں رکھنے کی بجائے اسے فوری طور پر راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا ہے جبکہ اس کوتاہی کی وجہ سے کئی لوگ اپنی زندگی کی بازی راستے میں ہی ہار جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے صحت عامہ کی سہولیات کے ضمن میں جو وعدہ کیے تھے انہیں پورا کرنے کے لیے ڈاکٹرز کے سروس رولز اور فرائض کی ادائیگی کے ضمن میں ایک نیا سروس رول بنانا ہوگا تاکہ اگر کسی مریض کے ساتھ کوئی ڈاکٹر زیادتی کرتا ہے تو وہ مریض ڈاکٹر کے خلاف قانونی کاروائی کر کے اپنا حق لے سکے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے احتسابی عمل کو مکمل کرنے کے لیے ڈاکٹرز کا بھی احتساب کرنا بہت ضروری ہے،حکومت اگر اپنے وعدے پورے کر کے عوام کو اگر ریلیف دینا چاہتی ہے تو اسے سب سے پہلے انہیں قانون اور ضابطہ میں پابند کرنا ہوگا اور اس پر عمل درآمد کروا کر قانون کی بالادستی قائم کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button