پنڈدادنخاناہم خبریں

ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی 6 مارچ کو ٹوبھہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

پنڈدادنخان: انصاف عوام کی دہلیز پر، ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی 6مارچ کو پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ٹوبھہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی عوام دوستی اور انصاف کی فراہمی عوام کی دہلیز پر عمل کرتے ہوئے ان علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جہاں اس سے پہلے کسی سرکاری آفسر نے نہ تو کبھی کھلی کچہریاں لگائیں اور نہ ہی ان علاقوں کا دورہ کیا لیکن ڈی پی او جہلم عبداغفار قیصرانی نے ان علاقوں میں جا کر لوگوں کے دکھ درد میں شمولیت کی اور انہیں انصاف فراہم کیا۔

اسی سلسلہ کی کڑی میں ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے پنڈدادنخان تھانہ للِہ کے موضع ٹوبھہ میں 6مارچ کو کھلی کچہری لگائیں گے اور عوام کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کر یں گے۔ ٹوبھہ کھلی کچہری کے انعقاد کا سن کر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button