تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، ہماری ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر غلام حسین

0

جہلم: IELTSلائف سکلز A1 ٹیسٹ میں پاکستان بھرمیں117بار100فیصدرزلٹ آنے پرسابق وفاقی وزیروسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) ڈاکٹر غلام حسین نے منیجنگ ڈائریکٹر SLSکالج سرفراز ملک کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز ملک نے محنت ، قابلیت او ر دیانداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی اپنا لوہا منوا یاہے۔

انہوں نے کہا کہ SLSکالج کی وجہ سے جہلم کا نام پوری دنیا میں مزید مقبول ہو رہا ہے اہل جہلم کیلئے فخر کی بات ہے کہSLSکالج شاندار رزلٹ کی وجہ سے پورے پاکستان کے علاوہ افغانستان سے بھی امیدوارUKانگلش ٹیسٹ کیلئےSLSسے رجوع کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جہلم میں تعلیمی انقلاب اس وقت لے کر آیا جب میں پہلی دفعہ ممبر قومی اسمبلی بنا 1972میں ڈسٹرکٹ جہلم میں صرف 18ہائی سکول تھے میں نے 2سال میں 18مزید ہائی سکول ، 138مڈل سکول، 400پرائمری سکول ، 4نئے کالج بنوائے اسی تعلیمی انقلاب کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارا ضلع جہلم نہ صرف پنجاب بھر میں بلکہ اسلام آباد کے بعدپاکستان بھر میں شرح خواندگی میں دوسرے نمبر پر ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

UKمیرج A1انگلش ٹیسٹ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں مندرجہ ذیل SLSکالج کے سٹوڈنٹس اور اور دیگر تمام آن لائن اور ریگولر سٹوڈنٹس نے یو کے آئلز لائف سکلز UKمیرج انگلش ٹیسٹ میں مطلوبہCEFR لیول A1حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہSLS برٹش کونسل کا ضلع جہلم میں صرف B2Bگولڈپارٹنر اور آسٹریلین ایجوکیشن آفس کا بھی مستند ادارہ ہے ۔17 1مرتبہUKمیرج انگلش ٹیسٹ میں SLSکا رزلٹ 100%رہاہے اوراسی ادارہ کی ایک سٹوڈنٹ نے سٹوڈنٹ ویزہ کیلئے آئلز ٹیسٹ میں 8.5بینڈز حاصل کیئے جو پاکستان بھر میں Highestبینڈز تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.