جہلماہم خبریں

ڈوب مرنے کا مقام ،ہندو رکن اسمبلی شراب پر پابندی اور مسلمان اراکین مخالفت کر رہے ہیں۔ عبدالحمید جہلمی، ڈاکٹر عبدالرزاق

جہلم: امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم عبدالحمید جہلمی اور سابق امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر عبدالرزاق نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایک اقلیتی رکن کی طرف سے شراب پر پابندی کے حوالے سے پیش کردہ بل کی متحدہ مجلس عمل کو چھوڑ کر حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے مخالفت کے حوالے سے کہا ہے کہ کیا یہ ہمارے لئے ڈوب مرنے کا مقام نہیں ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اسمبلی میں ایک ہندو اقلیتی رکن شراب پر پابندی کیلئے بل پیش کر رہا ہے جبکہ ہمارے مسلمان اراکین اسمبلی اس کی مخالفت کر رہے ہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی بہبود کیلئے پیش کئے جانے والا بل بھی مسترد کر دیا گیا ، اس کا بھی کوئی جواز نہیں بنتا تھا ،یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ، اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قابل صد ستائش ہے وہ اقلیتی ممبر قومی اسمبلی جس نے شراب پر پابندی کیلئے بل پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button