دینہاہم خبریں

فوڈ اتھارٹی کی ضلع بھرمیں کارروائیاں، 47 دوکانوں اور بیکریوں کے معائنے، متعدد کو دجرمانے

دینہ: ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں،پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت مند پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے جہلم اور اس کے گردو نواح میں موجود 47اشیاء خوردونوش بنا نے اور فروخت کرنے و الوں کا معائنہ کیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکایت سیل میں موصول ہونی شکایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے، شکایت پر منگلا روڈ دینہ میں موجود گورمے سویٹس اینڈ بیکرز پر پھپھوندی زدہ ڈبل روٹی کی موجودگی، غذائی اشیاء کے لیے پہلے آنے اور پہلے جانے کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے ، گاہکوں کی شکایات کے ازالے کا کوئی طریقہ کار نہ ہونے،غذائی اشیاء پر تیل کی کوٹنگ کے لیے پینٹ برش کو استعمال کرنے اور مردہ مکھیوں کی غذائی اشیاء والی الماریوں کی عدم موجودگی کی بنا پر 8000روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید کاروائیوں میں مین بازار سوہاوہ میں موجود اشفاق مرغ شاپ کو صفائی اور حفظان صحت کے ناقص انتظامات، ملازمین کا ہیر نیٹ کے بغیر کام کرنے ، ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی،کام کے دوران سگریٹ نوشی،ذبح کی ہوئی مرغی کو بغیر ڈھکے ڈسپلے پر لٹکانے اور مرغی ذبح کرنے کے لیے نیلے ڈرم کو استعمال کرنے کی بنا پر 1000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شوارامہ پوائنٹس پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف شوارامہ پوائنٹس کو وارننگ جاری کردی کہ وہ شیشے کا استعمال کریں وگرنہ سخت کارروائی کی جائے گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی لائسنس مہم کو تیز کرتے ہوئے17 لائسنس اپلائی کروائے نیزاحتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button