پڑی درویزہ

ایس ایس ٹی محمد رشید نے 21 ویں ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے ہائی سکول پڑی درویزہ کا چارج سنبھال لیا

پڑی درویزہ: پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم ’’عباسی گروپ‘‘ کے نائب صدر ، گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ کے ایس ایس ٹی محمد رشید نے بحیثیت انچارج ہیڈ ماسٹر چارج سنبھال لیا۔

واضح رہے کہ محمد رشید پنجاب ٹیچر یونین عباسی گروپ کے ضلعی نائب صدر بھی ہیں نیز اس سکول کے قیا م سے اب تک ہونے والے 21 ویں ہیڈ ماسٹر مقر ر ہیں۔ محمد رشید تعلیمی اعتبار سے ایم فل ایم ایڈ تک اعلیٰ سطح تک اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

موصوف میٹرک تک تعلیم میں اسی سکول کے فارغ التحصیل طالب علم ہیں۔ موصوف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسی تعلیمی ادارے سے سیکنڈری تک تعلیم حاصل کر نے والے دوسرے ہیڈ ماسٹر بنے ہیں۔

موصوف کے بحیثیت سربراہ ادارہ چارج سنبھالنے پر مقامی صحافی، عوامی کمپیوٹر کمپوزنگ اینڈ فوٹو سٹیٹ سنٹر پڑی درویزہ کے پروپرائٹر پروفیسر افتخار محمود نے خصوصی طور پر مبارک باد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ موصوف کی سربراہی میں یہ ادارہ پہلے سے بہتر ترقی کی منازل طے کرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button