کروڑوں کے فنڈز کے باوجود ضلعی حکومت سڑکوں کی مرمت سے گریزاں، سڑکیں تباہی و بربادی کاشکار

0

جہلم: کروڑوں کے فنڈز کے باوجود ضلعی حکومت سڑکوں کی مرمت سے گریزاں، شہر بھر کی سڑکیں تباہی و بربادی کاشکار، کئی کئی فٹ کھڈے، حادثات معمول ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کیلئے گزشتہ مالی سال کے دوران کروڑوں روپے ترقیاتی فنڈز کی مد میں ملنے کے باوجود شہر کی مرکزی سڑکوں کی مرمت کا کوئی انتظام نہیں ہو سکا۔

شہر کی تمام مرکزی سڑکیں ، اولڈ جی ٹی روڈاور ملحقہ سڑکیں تباہی کا شکار ہیں جگہ جگہ کئی کئی فٹ کھڈے پڑے ہوئے ہیں جو ہر روز حادثات کا باعث بنتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ بار بار دعووں کے سوا عملی طور پر کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں۔

منتخب نمائندے بھی کئی مرتبہ ترقیاتی کاموں اور مرکزی سڑکوں کی مرمت کی طفل تسلیاں دے چکے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی کام نہیں ہو رہا ۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے محکمہ فنانس کے مطابق جہلم کیلئے جاری 51کروڑ میں سے صرف 15فیصد فنڈز استعمال کئے گئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.