پنڈدادنخاناہم خبریں

پرویز مشرف کی جگہ پھانسی چڑھنے کیلئے تیار ہوں، پنڈدادنخان کے رہائشی سابق حوالدار کا اعلان

پنڈدادنخان: خصوصی عدالت کے فیصلے کے ردعمل میں پاک فوج اور سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاک فوج کے سابق حوالدار محمد صادق نے خود کو سزا کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔
شہیدوں کی سرزمین پنڈدادنخان کے رہائشی 1971 کی جنگ میں جنگی قیدی بننے والے پاک فوج کے سابق حوالدار محمد صادق ولد جیون خان نے سابق صدر کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف محب وطن ہیں میں نے ان کے ساتھ متعدد جگہ ڈیوٹی انجام دی ہے۔

محمد صادق نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف ہونے والافیصلہ سرا سر بدنیتی پر مبنی ہے، اگر عدالت انہیں ریلیف فراہم نہیں کرتی تومیں اپنے آپ کو ان کی جگہ سزا کیلئے پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button