جہلماہم خبریں

سستے رمضان بازاروں میں کم قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سستے رمضان بازار جہلم، دینہ اور سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے بازاروں میں آئے ہوئے افراد سے بات چیت کی، نرخوں سمیت اشیائے خوردونوش کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ضروری ہدایات دیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر اشیائے خوردونوش بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے جہلم کی چاروں تحصیلوں میں سستے رمضان بازار لگائے جاچکے ہیں اور یہ مکمل طور پر فنگشنل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والی فلورملوں اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرنے کی ہدایات دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں سرکاری نرخ سے بھی کم قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو قائم سستے رمضان بازاروں میں ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے لئے روزانہ چیکنگ کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button