وزیر اعظم عمران خان صوابدیدی فنڈز برائے بحالی معذرواں جلد بحال کریں۔ اکرام علی

0

پڑی درویزہ: وزیر اعظم پاکستان عمران خان صوابدیدی فنڈز برائے بحالی معذرواں جلد بحال کر کے ممنون فرمائیں ۔ سوہاوہ شہر مشتاق والی گلی کے رہائشی محنت کش اکرام علی ولد عبدالمجید کی وزیر اعظم پاکستان سے درد مندانہ اپیل ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ شہر مشتاق والی گلی کے رہائشی محنت کش اکرام علی ولد عبدالمجید نے ایک تحریری بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران کو اطلاع کی کہ وزیر اعظم پاکستان کے صوابدیدی فنڈز کی منسوخی کے بعد کم آمدنی والے محنت کش عوام کے معذور بچوں کے لیے مسائل پیدا ہوئے ہیں کیونکہ سابق وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے کیپیٹل ڈیویلپٹ اتھارٹی ہسپتال اسلام آباد میں سماعت سے معذور بچوں کی بحالی کے لیے جدید آلہ سماعت (Cochier Implant)پیدائشی طور پر بہرے بچوں کو صوابدیدی فنڈر سے مفت فراہم کیے جاتے تھے ۔ اس سہولت سے کئی محنت کش اور کم آمدنی والے پاکستانیوں کے بچوں کے لیے امید کی ایک کرن پیدا ہو گئی تھی ۔ مذکورہ سہولت کی وجہ سے معذور بچے زندگی میں سماعت جیسی نعمت کی محرومی سے محفوظ ہوجاتے تھے ۔

اکرام علی نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے انصاف سے بھری حکومت کی طرف سے یہ صوابدیدی فنڈز ختم کرکے غریب عوام کے معذور بچوں کے مشکلات سے سوا کچھ نہیں ملا ہے ۔ بیان کردہ آپریشن کے اخراجات اور معائنوں کے لیے ایک کم امدنی والے شہری کے لیے جوئے شیر کے برابر ہو گیا ہے ۔ ان سہولیات تک پہنچنے کے لئے یہ صرف بہت زیادہ پیشہ بلکہ ایک طویل قیمتی وقت کا ضیا بھی شامل ہو گیا ہے ۔

اکرام علی نے واضح کیا کہ آلہ سماعت کے آپریشن سے فراہمی تک کینسر کے برابر اخراجات درکار ہوتے ہیں ۔ اکرام علی نے اپنے تحریری بیان میں اپیل کی ہے کہ عمران خان جو عوام دوستی اور ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے دعویدار ہیں کو اپنے ایسے فنڈز جن سے براے راست عوام مستفید ہو سکتے ہیں کو جلد از جلد بحال کر نا چاہیے تاکہ اکرام علی جیسے کئی محنت کشوں کے سماعت اور قوت گویائی سے محروم بچوں کا مفت علاج سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں شروع ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.