جہلم میں چنگ چی رکشوں کی بھرمار ٹریفک کا نظام درہم برہم، پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام

0

جہلم: شہر اور گردونواح میں چنگ چی رکشوں کی بھرمار ٹریفک کا نظام درہم برہم ٹریفک پولیس شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

بے جا رش خطرے سے خالی نہ ہے کم عمر اناڑی اور بغیر لائسنس ڈرائیور انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اناڑی ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ٹریفک پولیس ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔چنگ چی رکشوں کے ناجائز اڈے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے۔

شہر کے مین چوک ،چوک شاندار ،چوک اہلحدیث ،کچہری چوک ،ریلوے روڈ جادہ چوک ،قبرستان چوک و دیگر سڑکوں پرچنگ چی رکشوں والوں نے ناجائز قبضہ جما رکھا ہے جس سے ٹریفک کا نظام درست ہونا ممکن نہیں۔

عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیاہے ،جادہ چوک ،روہتاس روڈ چوک ، سول ہسپتال منڈی موڑ، خواتین کالج، سمیت جی ٹی ایس چوک شاندار چوک ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں ٹریفک پولیس کے عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک جام سے شہری کو بچایا جا سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.