بھارت پاکستان کی امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے، ہمیں پاک فوج پر فخر ہے، چوہدری غلام احمد زمرد

0

جہلم: بھارت پاکستان کی امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے ، ہم پر سکون نیند سوتے ہیں تو حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں۔

اِن خیالات کا اظہار ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت سابق تحصیل ناظم جہلم غلام احمد زمرد نے اپنے ایک بیان میں کیا ، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی خلاف ورزی پر 2 بھارتی تیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر محمد حسن صدیقی سمیت پاک فضائیہ اور پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے بھارتی گھمنڈ اور غرور کو ہوا میں اُڑا کر دُشمن کو بتا دِیا کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشانِ عبرت بنا دیں گے ،ہمیں پاک فوج پر فخر ہے ، بھارت جنگ کرنے کی ڈرامہ بازی سے باز رہے ورنہ اُسے قابل تلافی نقصان ہو گا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.