دینہاہم خبریں

نوجوان نسل معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب اعوان

دینہ: نوجوان نسل معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد محمود، اے ڈی سی جی بلال فیروز، اے ڈی سی ایف ربنواز منہاس، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید،محمد بوٹا جاوید، فرحت ضیاء کمال، سی ای او ایجوکیشن، ممبران سول سوسائٹی اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے چاروں تحصیلوں میں منعقدہ 12 میچز میں جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافییاںدیں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر ننھے بچوں نے کراٹے شو،ملی نغمے اور ترانے پڑھ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لارہی ہے ،جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،کھیل انسانی دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں کھیلوں کو فروغ دے کر صحت مند معاشرے کاقیام عمل میں لاسکتے ہیں ،ضلع جہلم کے کھیلا ڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،کھلاڑی امن کے سفیر ہیں ،ان کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے اور کھیلوں کے حوالے سے تمام مشکلات کو کو دور کریں گے ۔

انہوں نے کہا نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے منشیات ایک لعنت ہیں ،نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کا واحد حل کھیل ہے ،کھیلوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجا گر کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں میڈیا اور سو ل سوسائٹی اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button