پڑی درویزہ

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی طرف سے پٹواری کے اعتراف کارکردگی کے طور پر تعریفی سند کی عطائیگی

پڑی درویزہ: اے سی تحصیل سوہاوہ کی طرف سے پٹواری کے اعتراف کارکردگی کے طور پر تعریفی سند کی عطائیگی، سابق سٹی ناظم سوہاوہ چوہدری محمد شبیر نائیک ، سلطان معروف اور چوہدری یعقوب کی طرف سے پٹواری کو تعریفی سند ملنے پر مبارک باد۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پٹوار کھورکہ سوہاوہ کے پٹواری چوہدری محمد شبیر کو دوران سال اعلیٰ کارکردگی دکھانے کے نتیجے اے سی تحصیل سوہاوہ کی طرف سے تعریفی سند عطا کر دی گئی۔

یہ تعریفی سند اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاو ہ نے گزشتہ روز تحصیل دفتر سوہاوہ میں ایک تقریب میں افسران ، اہلکاران محکمہ مال اور معززین علاقہ کی موجودگی میں پٹواری چوہدری محمد شبیر کو پیش کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ کا کہنا تھا محکمہ مال کے دیگر عہدیداران و اہلکاران بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ایسی ہی تعریفی اسناد کے حق دار بن سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ مذکورہ پٹواری کے متعلق کارکردگی کے حوالے سے دوران سال کوئی عوامی شکایت سامنے نہ آئی بلکہ ریونیو کے سلسلے میں مقررہ حدف سے زائد حد تک سرکاری خزانے میں ریونیو جمع کرانے میں کامیاب رہے ۔

موصوف کی کارکردگی کے اعتبار سے محکمہ مال کا اعلیٰ اہلکار ثابت ہونے پر اور تعریفی سند ملنے پر سابق سٹی ناظم سوہاوہ چوہدری محمد شبیر نائیک، معروف زمیندار سلطان معروف اور چوہدری محمد یعقوب نے مشترکہ بیان میں دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button