ناقص میٹریل کا استعمال، جی ٹی روڈ کے اطراف نالوں پر تعمیر ہونیوالی پڑیاں جگہ جگہ سے ٹوٹ گئیں

0

جہلم: جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نالوں کو ڈھانپنے کے لئے بنائی جانے والی پڑیوں میں ناقص میٹریل کا استعمال 1 ہفتہ قبل تعمیر ہونے والی پڑیاں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، این ایچ اے انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں ٹھیکیدار کی موجیں، شہری سراپا احتجاج، این ایچ اے کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ جادہ کے مقام پر دونوں اطراف نکاسی آب کے لئے تعمیر کئے گئے نالے جو پچھلے کئی ماہ سے کھلے پڑے تھے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے تھے کی خبریں شائع ہونے پر این ایچ اے کی انتظامیہ نے ٹھیکیدار کو نالوں کے اورپر پڑیاں تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا۔

بااثر ٹھیکیدار نے ناقص وغیر معیاری میٹریل کا استعمال کرکے ایک ہفتہ قبل نالوں کے اوپر پڑیاں تعمیر کروا دیں ، شہریوں کے اوپر سے گزرنے کیوجہ سے پڑیاں ٹوٹنا شروع ہو چکی ہیں۔

این ایچ اے کے متعلقہ شعبہ کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے ، جس سے ملکی خزانے کو این ایچ اے کے افسران کی آشیر باد کی وجہ سے بے دردی کے ساتھ لوٹا جا رہاہے۔

جہلم کے شہریوں نے این ایچ اے کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.