محکمہ تعلیم کی غفلت لاپرواہی اور بے حسی، پنڈدادنخان کے اساتذہ کئی کلومیٹر دور ڈیوٹی دینے پر مجبور

0

پنڈدادنخان: محکمہ تعلیم کی غفلت لاپرواہی اور بے حسی کی انتہا ہو گئی، سینکڑوں ٹیچر ز روزی کے لیے دور دراز اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کرایوں کی مد میں اخراجات اور دور دراز کا سفر بھی ہر روز کرنا پڑتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب فوری طور پر ٹیچروں کے اس اہم مسئلہ کو حل کروائیں۔ اساتذہ

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طر ح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی پروفیسرز،خواتین و مرد ٹیچرزکو روزی کے سلسلے میں ہر روز اپنی رہائش سے دور دراز ڈیوٹی پر پہنچنے کے لیے لمبا سفر کرنا پڑتا ہے اور اس طرح ہر روز ان کو سفری بھری خراجات کے علاوہ اپنا قیمتی وقت بھی ضائع کرنا پڑتا ہے۔

خاص کر وہ خواتین جن کے بچے ابھی چھوٹے ہوتے ہیں ان کو شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خراب موسم میں وقت کے مطابق دور ڈیوٹی کی وجہ سے ادارے میں پہچانا بہت مشکل ہوتا ہے۔کرایہ کی مد میں بھاری اخراجات سے مالی مشکلات بھی پیش آتی ہیں۔جب بھی تبادلہ پر سے پابندی ہٹائی جاتی ہے تو با اثر شخصیات کی سفارش والوں کا تبادلہ تو ان کی مرضی کی جگہ ہو جاتا ہے لیکن جن کی تکڑی سفارش نہیں ہوتی ہے وہ ٹیچرز پھر اپنی نزدیک ترین جگہ پر ڈیوٹی لگوانے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔

عوام کی موجودہ حکومت سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔اس لیے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری ایجوکیشن فوری طور پر اس اہم مسئلہ کو حل کروا کر سینکڑوں ٹیچرز کی دعائیں لیں تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے سکیں اور قوم کے معمار اس ذہنی کوفت سے نجات حاصل کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.