میونسپل کمیٹی جہلم مجاہد آباد تا اسلامیہ سکول قدیمی نالے کی صفائی کا کام مکمل کروائے، علاقہ مکین

0

جہلم: میونسپل کمیٹی مجاہد آباد تا اسلامیہ سکول قدیمی نالے کی صفائی کا کام مکمل کروائے، مون سون اور بارشوں کے دوران ان علاقوں کی پانی کی نکاسی میں یہ مدد گار ثابت ہوتا ہے،کیونکہ سیوریج پائپ لائن کے ذریعے پانی کی نکاسی نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم مجاہد آباد تا اسلامیہ سکول قدیمی نالہ جو کہ اسلامیہ سکول کے پاس ایک بڑے نالے تک جاتا ہے اس کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے کیونکہ سیوریج پائپ لائن بچھانے کے بعد اس پر توجہ نہیں دی گئی حالانکہ سیوریج لائن بچھانے کے باوجود بھی مون سون کے موسم اور بارشوں کے دوران ان محلوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔

یہ قدیمی نالہ مٹی سے نہیں بھرا تھا اور اس کی صفائی کی جاتی رہی بارشوں کے دوران 60فیصد بارشی پانی اسی نالے سے ہوتا ہوا اسلامیہ سکول کے پاس ایک بڑے نالے میں جا گرتا تھا اور پھر یہ بڑا نالہ ڈھوک جمعہ سے ہوتا ہوا شاداب روڈ سے قریب سے دریائے جہلم تک ہے۔

علاقہ مکینوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چیئرمین میونسپل کمیٹی کو اس صورتحال کا نوٹس لینے کیلئے احکامات جاری کریں تاکہ یہ قدیمی نکاس آب کا نالہ بحال کیا جا سکے اور بارش کے موسم میں یہ علاقے جوہڑ کا منظر نہ پیش کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.