دینہ

دینہ میں ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاریاں، لسٹیں تیار

دینہ میں ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شہر میں بڑے آپریشن کا عندیہ ،ٹیکس ناہندگان کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری مکمل لسٹ تیار ،پلازوں کو سیل کرنے کے ساتھ مقدمات کا اندارج ہو گا۔ انسپکٹر راجہ فہیم عمران

تفصیلات کے مطابق دینہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس تحصیل دینہ میں دی بنگ آفیسر راجہ فہیم عمران کو تعینات کر دیا گیا۔

راجہ فہیم عمران نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی ڈویژن افتخار احمد بھلی اور ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہلم کے احکامات کی روشنی میں دینہ شہر میں کمرشل پراپرٹی جس کا پراپرٹی ٹیکس جمع نہ ہے اس پراپرٹی کو سیل کر دیا جائے گا اور پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کی جائے گی،نادہندگان پراپرٹی ٹیکس کی گرفتاری اور تالا بندی پر سختی سے عمل درآمد کے لیے بہت جلد بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دینہ شہر کے بڑے نامی گرامی شخصیات نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہیں کرا رکھا جن کی لسٹ باقاعدہ تیار کر لی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے دی بنگ آفیسر کی انٹری اور ٹیکس وصولی کے عمل کو شفاف بنانے پر سرا ہا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button