دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں ترقیاتی کام زورو شور سے جاری ہیں۔ چوہدری فرخ الطاف، راجہ یاور کمال

دینہ: ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ایم پی اے راجہ یاور کمال نے تین پورہ جی ٹی روڈ تا پدھرالی 3کروڑ 10لاکھ کی لاگت سے تیار کی گئی روڈ کی افتتاح کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے کہاکہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے میں دن رات کوشاں ہوں، بڈھن میرا کے لوگوں کے لئے بھی میں حاضر ہوں انشاء اللہ آپ کے ساتھ مل بیٹھ کر آپ کے مسائل حل کریں گے ، تین پورہ بالا کی سڑک کے لئے فنڈملتے ہی کام شروع کروائیں گے ، میرے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لوگوں سے ایک محبت کا رشتہ ہے ، عوام کے مسائل ہمارے مسائل ہیں ، مشکل دور سے گزر چکے ہیں ، اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ہے ، ضلع بھر میں ترقیاتی کام زورو شور سے جاری ہیں ، تین پورہ سڑک کا منصوبہ بہت ضروری تھا جو آج پورا ہو چکا ہے۔

اس موقع پر ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا کہ سابقہ دس سالہ ادوار میں کھنڈرات علاقوں میں ہم نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں میں نے اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سے جو فنڈ لے کر بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں اس کی تفصیل میں جاوں تو بہت لمبی لسٹ بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ اڑھائی سالہ دور اور اپنے سابقہ دس سالہ دور کا مقابلہ کر کے دیکھیں تو پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کورونا جیسے مسائل سے بھی نمٹتے ہوئے حالات کا مقابلہ کیا ، ہمیں احساس ہے آپ کی دعائیں سے ہم اس مقام پر کھڑے ہیں باقی جو بھی عرصہ رہتا ہے ہم سے جو بھی بن سکا آپ کے لئے کریں گے ، مجھے جو بھی فنڈ ملا انشاء اللہ آپ کے حلقے میں حصہ ڈالوں گا۔

تقریب سے چوہدری شہباز ، چوہدری ظہور سابق کونسلر ، چوہدری شیراز ، چوہدری قربان ، چوہدری شہزاد ، غلام دستگیر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button