چوہدری ارشد محمود کی زوجہ محترمہ اور خان خادم حسین کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

0

دینہ: چوہدری ارشد محمود کی زوجہ محترمہ اور خان خادم حسین کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں کھٹانہ کے رہائشی چوہدری ارشد محمود کی اہلیہ، خان خادم حسین کی ہمشیرہ، عمر وقاص کی والدہ ماجدہ، چوہدری مختار احمد کی بھانجی اور ریحان محبوب چوہدری کی سالی صاحبہ، شاہزیب ریحان کی خالہ جان علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ میں مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات سمیت علاقے بھر کی عوام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ مولوی محبوب احمد نے پڑھائی جبکہ قاری عبدالنوید نے دعا فرمائی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں کٹھانہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.