جہلماہم خبریں

نواز ہو یا شہبازکوئی شہری بھی قانون و آئین سے بالاتر یا ماورا نہیں ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ نواز شریف ہو یا شہباز شریف کوئی شہری بھی قانون و آئین سے بالاتر یا ماورانہ ہے، نیب پر کوئی حکومتی دباؤ نہیں، نیب سمیت تمام قومی ادارے آزادانہ اور خودمختار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ سکیم میں شہباز شریف کی گرفتاری سے کرپشن کے اصل حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے، پی ٹی آئی بے لاگ کڑے احتساب پر یقین رکھتی ہے اس احتساب کو انتقام کا نام دینا نواز لیگ کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ نواز لیگ شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کی کال دینا چور مچائے شور کے مترادف ہے اگر ان کا دامن کرپشن سے پاک اور صاف ہے تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی اور صفائی پیش کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button