جہلماہم خبریں

وفاقی ملازمین کی ہفتہ وار 2چھٹیاں برقرار رکھنے کا خیر مقدم، پنجاب کے ملازمین نے بھی ہفتہ وار 2 چھٹیوں کا مطالبہ کردیا

جہلم: وفاقی کابینہ نے اجلاس میں وفاقی ملازمین کی ہفتہ وار 2چھٹیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے ملازمین نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پنجاب کے ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار 2چھٹیوں کا مطالبہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت کو ایک جیسی پالیسی اپنانا ہوگی۔اس لیے اگر وفاقی ملازمین کو ہفتے میں 2چھٹیاں ملتی ہیں تو پنجاب کے ملازمین کا بھی حق ہے کہ وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

ملازمین نے امید کا اظہار کیا کہ پنجاب کی کابینہ بھی اپنے اجلاس میں اس مطالبے پر غور کرتے ہوئے جلد ہفتہ وار 2چھٹیوں کا اعلان کرے گی تاکہ باقی کے 5روز وہ لگن ،دل جمعی اور سکون سے خدمات انجام دے سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button