جہلم

جہلم کی سڑکوں پر تجاوزات قائم، دکانداروں کی موجیں، بااثر دکانداروں نے سروس روڈ پر دکانیں سجا لیں

جہلم: جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ پر تجاوزات قائم ، دکانداروں کی موجیں ، بااثر دکانداروں نے سروس روڈ پر دکانیں سجا لیں ، این ایچ اے انتظامیہ خاموش تماشائی ، تجاوزات کے باعث سروس روڈ بند، حادثات روزانہ کا معمول بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ پر بااثر دکانداروں نے مستقل بنیادوں پر قبضے جما لئے ہیں ، جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ کا وجود کہیں نظر نہیں آتی ، سروس روڈ استعمال کرنے والے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

موٹر سائیکل سوار سروس روڈ بند ہونے کے باعث جی ٹی روڈ کا استعمال کرتے نظرآتے ہیں ،جس کیوجہ سے سروس روڈ پر بااثر افراد نے گاڑیاں کھڑی کرنا وطیرہ بنا لیا ہے ، جبکہ جی ٹی روڈ کے کناروں کے ساتھ بھی قوانین کو ہوا میں اڑاتے ہوئے گاڑیوں ، ٹرکوں ، چنگ چی رکشوں سمیت موٹر سائیکلوں کو کھڑی کرنا فیشن بن چکا ہے ، جس پر موٹر وے پولیس کے افسران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سروس روڈ پر تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے مجبوراً ڈرائیورز سڑک پر موٹر سائیکلیں چھوٹی گاڑیاں چلاتے اور خطرات سے کھیلتے نظرآتے ہیں جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر حادثات بھی رونما ہوتے ہیں اورتجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے بھی معمول بن چکے ہیں۔

شہریوں نے این ایچ اے کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سروس روڈ پر قائم تجاوزات کو ختم کروایا جائے تاکہ سروس روڈ استعمال کرنے والوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button