دینہاہم خبریں

دینہ میں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد جاں بحق، 16 افراد شدید زخمی

دینہ: بارش کی پھسلن کے باعث دینہ میں ٹریفک کے 2حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 افرد شدید زخمی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بارش کی پھسلن کے باعث دینہ میں ٹریفک کے 2خوفناک حادثات پیش آئے۔ جی ٹی روڈ چک اکا کے قریب خطرناک موڑ پر بارش کی پھسلن کی وجہ سے یکے بعد دیگرے چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ہلا ک اور زخمی ہونے والے مسافروں کی اکثریت سر میں چوٹیں لگنے سے حادثہ کا شکار ہوئی، زخمیوں میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ریسکیو 1122کے ڈی او ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں امداد ی آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا اور گاڑیاں کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا گیا۔
اسی طرح دوسرا حادثہ ٹوٹل پمپ جی ٹی روڈ دینہ کے قریب پیش آیا جس میں پھسلن کی وجہ سے کار اور ہائی ایس آپس میں جا ٹکرائے جس سے خواتین سمیت 5 افراد رمشاء عمر زوجہ عمر، مسرت بی بی زوجہ جاوید ، محمد عثمان ولد محمد نواز، ناہیدہ زوجہ اعظم، عابدہ زوجہ مدثر ساکنائے ڈنگہ شدیدزخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون حکیم بی بی زوجہ غلام نبی عمر 90سال جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو 1122نے زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
یاد رہے کہ دینہ کے علاقے چک اکا کے قریب انتہائی خطر ناک موڑ جی ٹی روڈ پر اب تک سینکڑوں حادثات میں ہزاروں افراد کی جان لے چکا ہے لیکن گزشتہ دور حکومت سے آج تک بلندو بانگ دعووں کے باوجود موڑ کو درست کرنے کی زحمت نہیں کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button