دینہ

اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی رگوں میں دوڑنے والے خون کا نا م حسین ؑ ابن علی ؑ ہے۔ سید اخلاق حسین نقوی

دینہ: اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی رگوں میں دوڑنے والے خون کا نا م حسین ؑ ابن علی ؑ ہے، شعبان المعظم نبی پاک ﷺ کا مہینہ ہے جس کی تین تاریخ کو آفتاب امامت لخت دل علی ؑ و بتول ؑ اور ۴ شعبان کو پیکر وفامولا عباس ؑ کا ظہور پر نور ہے۔ گویا شمس امامت کیساتھ قمر بنی ہاشم عبد صالح بن کر نازل ہوئے جنہوں نے کربلا میں مٹتے ہوئے اسلام کے نقوش ایسے اجاگر کیے کہ جن کی تاریخ انسانیت میں مثال ملنا محال ہے۔

یہ بات سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے ضلع جہلم نے ہڈالہ سیداں دینہ میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمی ہفتہ ولائے محمدؐ و آل ؑ محمدؐ ظہور پر نور مولا حسین ؑ اور رب وفا مولا عباس ؑ کے موقع پر سالانہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی با ضمیر انسانیت حسین ؑ منی و انا من الحسین ؑ کے مصداق حسین ؑ سے توسل کر کے مردہ ضمیری کو زندگی بخش سکتی ہے خا نوادہ محمد ؐ و آل ؑ محمد ؐ مظلومین جہاں کیلئے آس و یاس کا مرکز ہے عالم اسلام کشمیر و فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی عملی مدد کر کے طاغوت کو شکست اور اسلام کو سرفراز کر کے عالمی وباء و بلا سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انشاءاللہ ناقابل تسخیر ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان حکمران خواب خرگوش سے بیدار ہو کر پاکستان کی عظمت کے قائل ہوں اور مشترکہ جد و جہد سے دہشت گردی اور مظلومین جہاں کا عملی ساتھ دیں۔

جشن عظیم سے ذاکر سید نعلین عباس بخاری ،ذاکر ضمیر حسین جوہر ،ذ اکر آصف ورک،ٍ نسیم حسین شاہ، عمار رضااور شبیر حسین نے ہدیہ عقیدت پیش کیا، ادیب رضوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جشن کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور عالم اسلام کے اتحاد ،کشمیر و فلسطین کی آزادی ،پاکستان و افواج پاکستان کی ترقی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی صحت و درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button