دینہ

محکمہ اوقاف نے صوبہ پنجاب کے تمام مزارات زائرین کیلئے کھول دیئے

دینہ:‌محکمہ اوقاف نے صوبہ پنجاب کے تمام مزارات زائرین کیلئے کھول دیئے ، محکمہ اوقاف نے رواں ہفتے جہلم سمیت صوبہ بھر کے مزارات زائرین کیلئے کھول دیئے زائرین کی بڑی تعداد نے درباروں کا رخ کر لیا۔ شہریوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں موجود درجنوں درباروں کو زائرین کے کھول دیا گیاہے ،حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی وجہ سے 2 ماہ درباروں کو سیل کرکے زائرین پر پابندی عائد کر دی تھی۔

رواں ہفتے حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کے بعد درباروں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے درباروں کو ڈی سیل کر دیا ہے ، جس کیوجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے درباروں کا رخ اختیار کیاہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر پابندی عائد کی تھی تاکہ شہریوں کا ہجوم نہ ہو اور شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنایا جا سکے ۔

کورونا وائرس میں کمی واقع ہوتے ہی حکومت پنجاب نے محکمہ اوقاف کے ذمہ داران کو تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے ذمہ داران نے درباروں کو ڈی سیل کرکے شہریوں کو رسائی دے دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button