اے پی ایس مونٹیسوری کے کے جی کلاس کے طالب علم کی حسن قرات کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن

0

جہلم: اے پی ایس مونٹیسوری کے کے جی کلاس کے طالب علم کی حسن قرات کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن، طالب علم حزیفہ بن تاثیر جو کہ روہتاس روڈ کے مقامی سکول کے پرنسپل چوہدری تاثیر محمود کے صاحبزادے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول مونٹیسوری جہلم کینٹ کے KG طالب علم حزیفہ بن تاثیر نے سکول کی سطح پر ہونے والے حسن قرات کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر سکول ہذا کی پرنسپل میڈم صائمہ خالد نے اپنے دست مبارک سے انہیں سرٹیفکیٹ دیا۔

یا د رہے کہ حزیفہ بن تاثیر جو کہ سکول کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ان کی اس کامیابی میں ان کی کلاس ٹیچر آصفہ علی او رمس طیبہ کا کلیدی کردار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.