موسم سرما کی بارش نے میونسپل کمیٹی دینہ اور محکمہ ہائی وے کا پول کھول کر رکھ دیا

0

دینہ: موسم سرما کی بارش نے میونسپل کمیٹی دینہ اور محکمہ ہائی وے کا پول کھول کر رکھ دیا، منگلا روڈ پر نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی منگلا روڈ پر جمع، نالوں کی بندش کی وجہ سے صورتحال مزید خراب،شہریوں،سکول طلباء کو سکول جانے میں شدید مشکلات کا سامنا،نالوں کا گندا پانی منگلا روڈ کی زینت کے ساتھ ساتھ روڈ کی خرابی کا سبب بن گیا،ادارے مستقل حل نکالنے میں مکمل ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی بارش نے میونسپل کمیٹی دینہ اور محکمہ ہائی وے کا پول کھول دیا، بارش کا پانی نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے منگلا رود اور اس کے ساتھ ساتھ جمع ہو یا ہے جس کی وجہ سے شہریوں،سکول طلباء کو گزرنے میں شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔شہر میں نکاسی آب کے نالوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے جو کہ جگہ جگہ سے بند پڑے ہیں اور نالوں کا گندا پانی روڈ پر جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی شخص کے کپڑے ناپاکی سے بچ نہیں سکتے اور اس سلسلے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میونسپل کمیٹی دینہ اور محکمہ ہائی وے اس مسئلہ کے حل میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔منگلا روڈ پر نالوں اور بارش کے پانی اور نالوں کا پانی،منگلا روڈ کی تباہی دینہ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور از خود صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.