جہلماہم خبریں

مخصوص گروپ فرخ الطاف کی رہائشگاہ بارے بے بنیاد پراپیگنڈہ کررہا ہے۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی رہائش گاہ سے ملحقہ اراضی 16 مئی 1995 میں چوہدری فرخ الطاف کے نام رجسٹری منظور ہوئی ، جس کا تمام ریکارڈ میونسپل کمیٹی جہلم میں موجود ہے، مخالفین بے بنیاد پراپیگنڈے پروقت ضائع کرنے کی بجائے میونسپل کمیٹی کی متعلقہ برانچ سے ریکارڈ چیک کریں۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے ترجمان ڈاکٹر فضل الحق (فضلی )نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص گروہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی رہائش گاہ بارے بے بنیاد من گھڑت پراپیگنڈہ کرکے سستی شہرت حاصل کرنے اور شہریوں میں غلط فہمی کی فضاء پیدا کررہاہے جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ مال کے ریکارڈ میں رجسٹری نہ ہوتی تو سابق حکومت نے 2008 ء میں ہی دیواریں مسمار کر دینی تھیں، اگر کسی شخص کو جگہ بارے ریکارڈ کی ضرورت ہو تو میونسپل کمیٹی کے متعلقہ شعبہ سمیت ہمارے پاس تمام ریکارڈ محفوظ ہے جو پیش کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چند افراد سوچی سمجھی سازش کے تحت سستی شہرت حاصل کرنے کی غرض سے بے بنیاد پراپیگنڈہ کرکے پاکستان تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کرنے کے درپے ہیں، عزت اور زلت مالک کائنات کے پاس ہے کوئی بھی شخص چاہے جتنی بھی کوشش کرلے کسی شریف شہری کی عزت کو پامال اس وقت تک پامال نہیں کر سکتا جب تک اس کے پاس ریکارڈ اور ثبوت محفوظ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تربیت میں کسی بھی شخص کی تذلیل یا گالیاں دینا نہیں جو لوگ بے بنیاد پراپیگنڈہ کرکے شہریوں کے ذہنوں میں منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں انہیں شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ہمارا دامن صاف ہے اس لئے اپنے آپ کو عوامی عدالت میں پیش کر دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button