پنڈدادنخان

غیر قانونی طریقہ سے بیرون ممالک جانےکے نقصانات ایم سی آر کا پنڈدادنخان میں آگاہی سیمینار

پنڈدادنخان: مائیگرنٹ ریسورس سینٹر(MRC) کی طرف سے پنڈدادنخان شہر میں بیرون ملک جانے والے افراد کی رہنمائی کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں MRC کی طرف سے عمر وزیر نے بریفنگ دی۔

عمر وزیر نے بتایا کہ پورے ملک میں ٹوٹل 4300 کے قریب لائسنس ہولڈر ہیں جس میں سے صرف 2100 کے قریب ایسے لوگ ہیں جو ایکٹیو ہیں اور آپ لوگوں کو باہر بھجوا سکتے ہیں اس کے علاوہ جو ایجنٹ ہے وہ سب غیر قانونی ہیں اور وہ آپ کو غیر قانونی طریقے سے باہر بھجواتے ہیں، ہمارے ہاں خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں مڈل مین یعنی ایجنٹ کے طور پر لوگوں کو سبز باغ دکھا کر پیسے بٹورتے ہیں MRC آپ کو رہنمائی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

عمر وزیر نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کا درست استعمال کر کے عوام میں آگاہی میں مدد فراہم کی جا سکتی ہے، ہمیں لوگوں کو یہ شعور دینا ہوگا کہ MRC کی طرف سے دی گئی ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیاد پر بیرون ملک نوکریوں کی جاب اپلوڈ کی جاتی ہے عوام صرف ان ویب سائٹس پر ہی باہر جانے اور ان جاب پر اپلائی کر سکتے ہیں آج کل سوشل میڈیا پر بہت ساری فیک جاب کے ایڈ اپلوڈ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سیمینار کے ذریعے عوام میں آگاہی دینا ہوگی کہ حکومت پاکستان کی طرف سے لائسنس ہولڈر ایجنسی کے ذریعے ہی بیرون ملک جانے کو ترجیح دے اور سب ایجنٹوں سے بچنے کے لیےMRC آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

سیمینار میں طلباء،سماجی کارکن اور سوشل میڈیا کے لوگوں نے خصوصی شرکت کی اورMRC کی ان کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button