موسم سرما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، سوئی گیس کے لو پریشر اور بندش سے عوام پریشان

0

پنڈدادنخان: موسم سرما میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،گھریلوں صارفین سوئی گیس کے لو پریشر اور بندش سے پریشان، ڈنڈوت ،کھیوڑہ سمیت تحصیل پنڈدادنخان بھر میں بجلی کی طویل بندش کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کے انتہائی لو پریشر نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ،جبکہ کمرشل بنیادوں پر بجلی اورگیس کی سپلائی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان تحصیل بھر میں بجلی کی عرصہ دراز سے جاری فورس لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ انتہائی سخت سردی میں گیس کی بندش نے عوام کو پریشان کر دیا ہے جہاں خواتین گھروں میں کھانا پکانے سے قاصر ہیں،وہی اچانک گیس بند ہونے اور پریشر لو ہونے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق گھریلوں صارفین کو مہیا کی جانے والی گیس لائن کے والو بند کر کے کمرشل بنیادوں پر دیے گئے ہو ٹلوں اور نان بائیوں کے کنکشنوں کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس مہیاکی جاتی ہے جبکہ ذمہ دار اداروں کی جانب سے نہ تو بجلی کی بندش کا کوئی شیڈول ہے اور نہ ہی سوئی گیس کی نامناسب سپلائی کے بارے عوام کو آگا ہ کیا گیا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ اس تحصیل کا کوئی والی وارث ہی نہیں حکومتی ادارے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈالتے ہیں اور بنیادی ضرورت کی چیزیں عوام سے چھین کر انہیں بھی کمرشل بنا کر پیسہ بنا رہے ہیں،انتہائی سخت سردی میں بجلی اور سوئی گیس کی عدم دستیابی نے اس تحصیل کی عوام کو پتھر کے دور میں پہنچا دیا ہے، بنیادی ضروریات کی یہ چیزیں میسر نہ آنے سے لوگوں کا کاروبار بھی تباہ ہو کر رہ گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.