سوہاوہ

تحصیل سوہاوہ کے علاقہ پھلڑے سیداں میں واٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ کے علاقہ پھلڑے سیداں میں واٹرپلانٹ کاافتتاح کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت پاک سے کیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی شیخ محمدعلی صدر انجمن تاجران سوہاوہ تھے جنہوں نے واٹر پلانٹ کافیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس تقریب میں چیئرمین سید ذیشان حیدر شاہ پھلڑے سیداں، ڈاکٹر سیدابرار شاہ، رضی الحسن شاہ، سید توقیر احمد کاظمی، ڈاکٹر سید علی حسین شاہ، راجہ عدنان کیانی، نمبردار سید عامر علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس تقریب میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدرانجمن تاجران سوہاوہ محمدعلی نے خطاب میں کہا اس واٹر پلانٹ سے مقامی افراد مفید ہوں گے جن کو صاف ستھرا پانی مہیاکیاجائے گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button