پنڈدادنخان

پورے ملک کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا

پنڈدادنخان: پورے ملک کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، مہم کے آغاز کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

سول سوسائٹی کی طرف سے طاہر ارشاد چوہدری سلیم باگڑی ملک غلام مصطفی مٹھو نیر اعوان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ غضنفر علی خان ہائی سکول محمد ارشد اور دیگر نے اپنے حصے کے پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا، اس موقع پر جنگلات کے آر ایف او وکلاء سول سوسائٹی سمیت دیگر افراد نے حصہ لیا۔

بعد ازیں ایوان عدل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی آفس میں ایک ایک ہزار پودے عوام میں مفت تقسیم کیے گئے، پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقے بگا سیال میں دس ہزار پودے لگائے گئے، محکمہ جنگلات پنڈ دادنخان تحصیل بھر میں ایک لاکھ 75 ہزار پودوں کی شجرکاری کرائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button