پنڈدادنخان میں جوتوں کے سٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان، مالک دوکان شدید زخمی

0

پنڈدادنخان (آصف حیات مرزا+ راشد خان) چوک شالیمار پنڈ دادنخان میں جوتوں کے سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی، جوتے اور قیمتی سامان جل کر خاکستر، مالک دوکان شدید زخمی، زخمی ہسپتال ریفر، ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو 1122 فائر سٹاف نے بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے مصروف ترین چوک شالیمار میں سروس شوزکی دوسری منزل میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی جوتے جل کر خاکستر ہو گئے، ریسکیو 1122 فائر سٹاف کے علاوہ مقامی لوگ بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مدد کی۔

دوکان کا مالک شیشہ لگنے سے ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ ڈی ایس پی محمد افتخار ایس ایچ او غفور بٹ اور سٹی پولیس سمیت موقع پر پہنچ گئے، اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کے فوری موقع پر پہنچنے اور آگ پر قابو پا لینے پر سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.