دینہ

تحریک انصاف کے سر گرم رہنما وسیکرٹری گڈ گورننس ضلع جہلم ذوالفقار علی مغل کی اہلیہ انتقال کر گئیں

دینہ: تحریک انصاف کے سر گرم رہنما وسیکرٹری گڈ گورننس ضلع جہلم ذوالفقار علی مغل کی اہلیہ اور ملک محمد صدیق سابق کونسلر کی بہوعلالت کے باعث انتقال کر گئی ، مرحومہ کی نماز جنازہ 5 اپریل کوصبح 11بجے ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی معروف سیاسی شخصیت اور تحریک انصاف کے رہنما و سیکرٹری گڈ گورننس ضلع جہلم ذوالفقار علی مغل کی اہلیہ علالت کے باعث سبحان سٹریٹ نزد حاجی بیکری والی گلی میں انتقال کر گئیں۔

مرحومہ سابق جنرل کونسلر ملک محمد صدیق کی بہو ، جنرل کونسلر ملک وقار کی بھابھی اور سبحان علی کی والدہ محترمہ تھیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ 5 اپریل بروز سوموار صبح 11بجے ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی جائے گی۔ ذوالفقار علی مغل سے ان کی اہلیہ کی وفات پر شہر کی مختلف سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے اظہار افسوس کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button