جہلم

ضلع جہلم میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں پریشر ہارن کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا

جہلم: ضلع بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں پریشر ہارن کیوجہ سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ،ہسپتالوں ،گھروں اور سکولوں میںزیر تعلیم بچے اکثر گاڑیوں کے پریشر ہارن کی وجہ سے ڈر جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ میں پریشر ہارن کا استعمال بڑھ گیا،جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریض ، گھروں میں مقیم افراد اور سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات پریشر ہارن کیوجہ سے اکثر و بیشتر خوفزدہ ہو جاتے ہیں پریشر ہارن پر عائد پابندی پر عملدرآمد نہیں کروایا جارہاجس کیوجہ سے اکثر و بیشتر حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔

شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ گاڑیوں میں نصب پریشر ہارن نصب کرنے پر سخت پابندی عائد کی جائے اور آٹو سٹورز مالکان کو پریشر ہارن کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری ڈپریشن سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button