جہلم

سینٹری ورکر کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر ماحولیاتی آلودگی کو فروغ دے رہے ہیں۔ اہلیان کریم پورہ

جہلم: کوڑے کرکٹ کو آگ لگانا قانوناً جرم بھی ہے اور اخلاقی پستی کا مظہر بھی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر ماحول میں آلودگی پیدا کرنیوالوں کیخلاف محکمہ ماحولیات سخت کارروائی کرے ، میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر ماحولیاتی آلودگی کو فروغ دے رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار کریم پورہ کے رہائشیوں محمد انور، معصوم اصغر میر، محمد منور حسین ، محمد عمران انور، محمد صائم ، طحہ منور و دیگر رہائشیوں نے اخبار نویسوںسے جمعہ کی نماز کے بعد علاقہ بارے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم شہر کے علاقہ کریم پورہ کے علاوہ گردونواح کے علاقوں جن میں بلال ٹاؤن ، محلہ اسلامیہ سکول، محمودہ آباد،اسلام پورہ، جادہ، کالا گجراں،سمیت دریا جہلم کے کنارے سینٹری ورکر گندگی کوڑے کے ڈھیر آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کی بجائے ڈھیروں پر ہی آگ لگا دیتے ہیں جس سے نہ صرف ما حولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے بلکہ سانس و آشوب چشم کے موذی امراض بھی جنم لے رہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی اس طرف توجہ نہ ہونے کی وجہ سے ماحول میں زبردست آلودگی پیدا ہورہی ہے ، اس کی بڑی وجہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ ہے جو بروقت ان علاقوں سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھاتے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح ڈینگی مہم کی طرح سیمینار و آگاہی مہم چلائی جاتی تواسی طرح کوڑا کرکٹ کو پھیلانے اور آگ لگانے کے باعث پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی کے بارے بھی آگاہی مہم چلائی جائے جس سے لاشعور افراد کو اس کے متعلق ان میں شعور لایا جائے جو اکثر گلی محلوں ، میدانوں ، سڑکوں کے ساتھ ، تعلیمی اداروں کی دیواروں کیساتھ کوڑے کرکٹ کو آگ لگا کر بچوں بڑوں کو بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں ، صفائی نصف ایمان ہے لیکن مساجد اور تعلیمی اداروں کی دیواروں کیساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لمحہ فکریہ ہے۔

میونسپل کمیٹی کو بھی اس بارے سنجیدہ ہونا ہو گا جن کے اہلکار و سینٹری ورکر وقت کے ساتھ ان جگہوں سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھاتے ، ان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی چاہیئے کہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button