جہلماہم خبریں

آزادکشمیر الیکشن؛ 13 امیدوار مدمقابل، ضلع جہلم میں 27 پولنگ اسٹیشن قائم، تیاریاں مکمل

جہلم: آزاد کشمیر کے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل، ضلع جہلم میں 27پولنگ اسٹیشن قائم کر دیئے گئے۔

ضلعی الیکشن کمشنر محمد ندیم کے مطابق 25جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے الیکشن کی دو نشستوں کے لیے 13امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ یہ دو حلقے ایل 39 جموں 6 اور ایل اے 42 ویلی 3 کے لیے 4پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

ضلعی الیکشن کمیشن محمد ندیم نے بتایا کہ دونوں حلقوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7ہزار 334ہے اور کسی بھی قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی جبکہ حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 کا ایک پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضلعی الیکشن کمیشن محمد ندیم نے کہا کہ امن امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اورت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ضلعی و تحصیل افسران کے ساتھ ساتھ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور پولیس فورس کے ساتھ ساتھ PQRFفورس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو نہ صرف پولنگ اسٹیشن پر امن و امان قائم رکھیں گی بلکہ اپنی پیٹرولنگ کو یقینی بنا کر الیکشن کو پرا من طریقے سے کروایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button