ڈومیلی

بڑاگواہ بیٹھک ٹیم کا بڑاگواہ میں شکیل کھٹانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس، ممبران کو بریفنگ دی گئی

ڈومیلی: بڑاگواہ بیٹھک ٹیم کا بڑاگواہ میں شکیل کھٹانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس، گرلزہائی سکول میں بورنگ کے مکمل پروجیکٹ اور نئے شروع ہونے والے پروجیکٹ پر اجلاس میں شریک ممبران کو بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بڑاگواہ بیٹھک ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت شکیل کھٹانہ نے کی، شکیل کھٹانہ اس اجلاس میں شریک بڑاگواہ بیٹھک کے ممبران کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑاگواہ میں صاف پینے کیلئے پانی کے بورنگ کے کام کو مکمل ہونے اور بڑاگواہ میں نئے شروع ہونے والے پروجیکٹ کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا۔

نئے پروجیکٹ میں پرائمری سکول بڑاگواہ میں واٹر کولر،صاف پانی کیلئے ٹینکی، بڑاگواہ کی اہم گلیوں کی صفائی اور قبرستان میں کانٹے دار تار لگا کر صفائی کرانے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

اجلاس میں راجہ ضیاء اللہ، راجہ راؤف کیانی، راجہ الطاف کیانی، راجہ عمران اشرف، ماسٹر راجہ ظفر اقبال سمیت جے آئی یوتھ کے ممبران سہیل اکبر، ذیشان مطلوب، نبیل کھٹانہ، رمیز مظہر، اسماعیل کھٹانہ نے بھی شرکت کی۔

بروز جمعہ کو بڑاگواہ بیٹھک اور جے آئی یوتھ کے تعاون سے بڑاگواہ میں دو جگہوں پر فری بلڈ گروپنگ کیمپ لگانے کے حوالے سے بھی تیاریوں پر گفتگو کی گئی جس میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو بلڈ دینے کے شعور اور کیمپ میں گروپنگ چیکنگ کرانے پر زور دیاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button